ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پتور : ایل پی جی سلینڈر وین ڈرائیور پر حملہ کرکے نقدی لوٹی گئی

پتور : ایل پی جی سلینڈر وین ڈرائیور پر حملہ کرکے نقدی لوٹی گئی

Tue, 11 Jul 2017 14:31:26    S.O. News Service

پتور 11؍جولائی (ایس او نیوز) اپن انگڈی میں پیش آنے والی واردات میں ایک رسوئی گیس سپلائی کرنے والی وین کو روک کر کچھ شرپسندوں نے ڈرائیور پر حملہ کیا اور اس کے پاس موجود رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اس حملے کا شکار ہوئے ڈرائیور کا نام عبدالرحمن عرف اڈّو بتایا جاتا ہے۔وہ حسب معمول صبح 5.30بجے سے اپنی ڈیوٹی انجام دینے کے لئے سلینڈر وین لے کر نکلاتھا۔جب وہ میدارے بیٹّو نامی مقام پر پہنچا تو ایک ماروتی وین میں سوارچار شرپسندوں کی ایک گینگ اس کے قریب پہنچی اور سب سے پہلے وین کا ونڈ اسکرین توڑ ڈالا۔پھر عبدالرحمن کو وین سے باہر گھسیٹتے ہوئے اس کی پیٹائی کرنے کے بعد اس کے پاس موجود 9ہزار روپے زبردستی چھین کر چاروں موقع سے فرار ہوگئے۔

شدید زخمی حالت میں عبدالرحمن کو علاج کے لئے نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ اپن انگڈی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرنے کے بعد معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔


Share: